اداکارہ کرینہ کپور عرف بے بو (آج)اپنی 45ویں سالگرہ منا ئیں گی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 10:55

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان عرف بے بو (آج) اپنی 45ویں سالگرہ منا ئیں گی۔21 ستمبر 1980کو ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں بالی ووڈ کے نامور کپور خاندان میں جنم لینے والی کرینہ نے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم سن 2000میں فلم رفیوجی کے ذریعے رکھا جس میں ناقدین نے ان کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

2001میں فلم مجھے کچھ کہنا ہے سے باکس آفس پر بے پناہ کامیابی سمیٹنے والی کرینہ نے اجنبی، اشوکا، کبھی خوشی کبھی غم، چمیلی، دیو، اومکارہ، جب وی میٹ، گول مال، تھری ایڈیٹس، باڈی گارڈ، را ون اور ہیروئن سمیت مختلف فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھوں نے اپنے سالہ کریئر میں ڈھیروں کامیابیاں سمیٹیں ہیں اور آج ان کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے۔کرینہ نے بالی ووڈ کے تمام بڑے ستاروں-عامر، سلمان اور شاہ رخ سب کے ساتھ کام کیا۔

متعلقہ عنوان :