زراعت کے فروغ میں زرعی یونیورسٹی خطے کی اہم یونیورسٹی ہے، کمشنر ڈیرہ

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کی رتہ کلاچی میں صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اپنی 300کنال اراضی پر بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر ڈیرہ کے ہمراہ ایکسین میگاپراجیکٹس ، ایڈیشنل ڈپٹی فنانس اور اسسٹنٹ کمشنر پول اینڈ ڈویلپمنٹ سجاد بلوچ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسین میگاپراجیکٹس نے کمشنر ڈیرہ کو زرعی یونیورسٹی کی اراضی کا دورہ کرایااور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک کا کہنا تھا کہ زراعت کے فروغ میں زرعی یونیورسٹی خطے کی اہم یونیورسٹی ہے، سی آر بی سی کینال پراجیکٹ کی تعمیر کے بعد زراعت کے شعبہ میں ترقی دیکھنے میں آئی ، اسی طرح زرعی یونیورسٹی کے قیام کے بعد مقامی کا شتکاروں کو ریسرچ کے شعبہ میں اہم ترین معلومات فراہم ہو رہی ہے، زرعی یونیورسٹی خطے کی اہم یونیورسٹی ہے۔\378