بحریہ یونیورسٹی کے طلباء قومی مضمون نویسی مقابلہ میں حصہ لیں گے

ہفتہ 20 ستمبر 2025 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد نے قومی مضمون نویسی مقابلہ 2025 میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اس مقابلے میں شرکت سے طلباء کو اپنی تحریری صلاحیتوں کے اظہار کا شاندار موقع فراہم ہو گا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، طلباء اپنی تحریریں اپنے متعلقہ کیمپس کے ڈین یا پرنسپل آفس کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ مقابلہ قومی سطح پر منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت پر اپنی تحریریں جمع کروائیں اور اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :