ایم فل اسکالر حلیمہ شمیم نے یونیورسٹی آف تربت میں اپنے تھیسس کاکامیابی سے دفاع کیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 23:04

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2025ء) ایم فل اسکالر حلیمہ شمیم نے یونیورسٹی آف تربت میں اپنے تھیسس کاکامیابی سے دفاع کیا یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسزکے بائیوکیمسٹری پروگرام کی ایم فل اسکالر حلیمہ شمیم نے اپنے ایم فل تھیسس کا کامیابی سے دفاع کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تحقیق تربت یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حنیف الرحمن کی نگرانی میں مکمل کی ہی.جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ انصاری نے بطور ایکسٹرنل ایگزامینر ویڈیو لنک کے ذریعے ڈیفنس سیشن میں شرکت کی۔

اس موقع پر فیکلٹی آف سائنس ،انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹرنعیم اللہ، شعبہ نیچرل اینڈبیسک سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹرجہانگیرخان کاکڑ، گریجویٹ اسٹڈیز کے ڈائریکٹرڈاکٹروسیم برکت اورڈپٹی کنٹرولر امتحانات شکیل احمد بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :