Live Updates

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں گیارہویں جماعت کے داخلوں کیلئے 29 ستمبر تک توسیع کر دی گئی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:23

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کی طرف سے سرکاری و الحاق شدہ تعلیمی اداروں میں گیارہویں جماعت سیشن 2025-27میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ نے حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر طلباؤطالبات کی سہولت کیلئے گیارہویں جماعت میں داخلہ کی آن لائن رجسٹریشن و داخلوں کیلئے ترمیم شدہ شیڈول کی منظوری دی ہے جس کے تحت اب بغیر لیٹ فیس کے داخلہ 29ستمبر تک جبکہ 6 سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 2اکتوبر کی بجائے 14 اکتوبر تک بھجوایا جاسکے گا۔ مزید معلومات کیلئے دفتر بورڈ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :