کراچی‘ 10 روز قبل دکاندار سے بھتا مانگنے والے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

ہلاک ملزمان لیاری گینگ وار جے صمد کاٹھیاواڑی گروہ کے کارندے‘ 25 سے زائد بھتے، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج

اتوار 21 ستمبر 2025 12:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں دو جرائم پیشہ افراد مارے گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان لیاری گینگ وار جے صمد کاٹھیاواڑی گروہ کے کارندے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان پر 25 سے زائد بھتے، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نے 10 روز قبل سہراب گوٹھ میں دکاندار سے 50 لاکھ روپے بھتا مانگا تھا، ملزمان نے بھتے کی طلبی کے لیے ایک شخص کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی۔ملزمان نے 2020ء میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کیا تھا جبکہ ایک ہلاک ملزم 2021ء میں بارودی مواد رکھنے کے جرم میں گرفتار بھی ہوا تھا۔