متعددڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات ،نوٹیفکیشن جاری

اتوار 21 ستمبر 2025 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے متعددڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجن پور محمد شعیب کو سیالکوٹ ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رحیم یار خان عبدلماجد کو نارووال ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سرگودھا مدثر جاوید کو میانوالی ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بہاولپور خادم حسین فراز کوڈی جی خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ (پرچیز)وقار یوسف کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سرگودھا ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ تنویر حیدر کا بھکر ،سیکشن آفیسر علی وِرک کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رحیم یار خان ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میانوالی شہباز اقبال کوبہاولپور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی ہمایوں علی بھٹی کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی کا اضافی چارج جبکہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ڈی جی خان مرتضی بودلہ کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجن پور تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :