چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی رخصت کے باعث مقدمات کی سماعت منسوخ

پیر 22 ستمبر 2025 17:54

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی رخصت کے باعث مقدمات کی سماعت منسوخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی رخصت کے باعث پیر کوان کی عدالت میں مقدمات کی سماعت منسوخ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ اور تین رکنی بنچز کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔