Live Updates

پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاسی ہے، پوری قوم جانتی ہے اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا سا کردار ہے، بیرسٹرسیف

پیر 22 ستمبر 2025 15:06

پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی پر تنقید مریم نواز کی نالائق ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاسی ہے۔یہ معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے۔

ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی آگ کو پھیلنے سے روکنے پر توجہ دی جائے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ سعودی عرب کی طرح افغانستان کا بھی دورہ کریں کیونکہ دہشت گردی روکنے کے لیے افغانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا ناگزیر ہے۔ملک کا اصل مسئلہ دہشت گردی ہے جس کے حل کے لیے افغانستان سے دفاعی معاہدہ بھی ضروری ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات