چوہدری شجاعت حسین کی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ خواجہ رمیض حسن

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 ستمبر 2025 14:26

چوہدری شجاعت حسین کی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہونے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا مقام اور شخصیت عہدوں کی محتاج نہیں۔انتشاری ٹولہ چوہدری شجاعت حسین کی کردار کشی میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

ذمہ داران کا تعین کرکے سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کا سارا سیاسی کیریئر مفاہمت اور رواداری پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شافع حسین پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ چوہدری سالک حسین خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔