لاہور میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ گرفتار

خواتین ملزمان چوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں‘پولیس

پیر 22 ستمبر 2025 13:11

لاہور میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) پولیس نے خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کرلیا۔15کال پر ایس ایچ او مغلپورہ عرفان سخاوت نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور پھاٹک کے قریب سے 2خواتین کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

خواتین ملزمان نے بابا صادق سائیں دربار پر آنے والی خاتون کے کان سے بالیاں نوچی تھی اور واردات کے بعد فرار ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں خاتون کی نشاندہی پر گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق خواتین ملزمان چوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان رابعہ بی بی اور سعدیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :