سوات ، گاڑی پیچھے جاتے ہوئے کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق

اتوار 21 ستمبر 2025 17:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے قلاگے میں گاڑی پیچھے جاتے ہوئے کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہارون خان ولد سید عمر گیراج سے ڈانسن نکالتے ہوئے حادثاتی طور پر گہری کھائی میں جاگرے جس کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے ریسکیو کارروائی میں حصہ لیا اور لاش کو کھائی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا۔