سرگودھا،گھر میں چولہا مرمت کرتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی اپنی بیٹی سمیت جاںبحق

پیر 22 ستمبر 2025 13:11

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)گھر میں چولہا مرمت کرتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی اپنی بیٹی سمیت جاںبحق اور نوجوان بیٹا شدید زخمی گیا جس کو تشویشناک حالت میں ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ پر ھیڈ فقیریاں کے علاقہ میں گھر گا چولہا مرمت کرتے ہوئے گیس سلنڈر پھٹنے سے سربراہ معذور بیٹا،بیٹی اور بیوی بری طرح جھلس گئے جن کو ریسکیو کر کے فوری طبی امداد دے کر ریفر کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محنت کش اس کی بیوی اور بیٹی یکے بعد دیگرے جانبحق ہو گئے جن کی نعشیں گھر پہنچنے پر علاقہ کی فضا سوگ ہو گئی اور انہیں ہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا-

متعلقہ عنوان :