پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام غور و فکر اور مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے تعارفی تقریب کا انعقاد

پیر 22 ستمبر 2025 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام طلبا، اساتذہ اور لائبریری صارفین میں پڑھنے، غور و فکر اور مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے دو کتابوں پر تعارفی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔پہلی کتاب ،مشاہرے ادب یونانی مشاہیر ادب یونانی قدیم دور محمد سلیم الرحمن کی کتاب پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اردو لینگوئج اینڈ لٹریچر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے متعارف کرائی۔

(جاری ہے)

یہ کتاب یونانی ادبی شخصیات کی لازوال خدمات اور عالمی ادب پران کے اثرات کو اجاگر کرتی ہے۔ مائیکل ایڈس کی انگریزی تصنیف پر شعبہ فلسفہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رشید ارشد نے روشنی ڈالی جس سے حاضرین میں فکری تجسس اور بامعنی گفتگو کوتقویت ملی۔ چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے کہا کہ یہ پروگرام علم کے اشتراک اور اجتماعی سیکھنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے حاضرین اور مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب یونیورسٹی کی علمی اور ثقافتی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے، جو تنقیدی سوچ کو پروان چڑھاتے ہوئے قارئین اور کتابوں کے درمیان تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔