Live Updates

ڑ*صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

پیر 22 ستمبر 2025 20:55

پ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) سیلاب اتر رہا ہے مگر ہماری زمہ داریاں ابھی ختم نہیں ہوئیں، سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھنا، سیلاب ختم ہونے کے بعد ان علاقوں میں ہمارا کام مزید بڑھ جائے گا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈینگی اور وبائی امراض کے حوالے سے متحرک اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے آج یہاں محکمہ صحت و آبادی کے کمیٹی روم میں صوبہ بھر کے سی ای اوز سے آن لائن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈینگی کی صورتحال سمیت ایچ پی وی مہم اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔سپیشل سیکرٹری عون عباس، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر زوہیب، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر ثمرہ بھی اس موقع پر موجود موجود تھیں۔

(جاری ہے)

خواجہ عمران نذیر نے فردا فردا تمام سی ای اوز سے ڈینگی سیلاب اور ایچ پی وی ویکسین بارے اپ ڈیٹ لی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر کی جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ملیریا پھیلنے کا زرا سا بھی خدشہ یا اندیشہ موجود ہے وہاں ڈینگی بریگیڈ ہنگامی بنیادوں پر بھجوائی جائے، بارشوں اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے ڈینگی کا خطرہ بہر حال موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، ویکسینیٹرز، فیلڈ سٹاف نے حالیہ سیلاب میں جانفشانی سے اپنے فرائض ادا کیے، مگر ابھی اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی کاروائیاں جلد از جلد شروع کی جائیں تاکہ اسے وبا بننے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ضمن میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے تمام سی ای اوز کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی بارے اپ ڈیٹ بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ان تمام آپریشنز کی مانیٹرنگ کریں گے۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ایچ پی وی مہم کے 53 فیصد اہداف حاصل کر لیے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی سروائیکل کینسر ویکسین مہم جاری ہے اور انشائ اللہ ہم 100 فیصد ٹارگٹ حاصل کر کے دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایکوا ٹیبلٹ کی تقسیم اور استمال کا طریقہ یقینی طور پر ممکن بنائیں۔ انہوں نے تمام اضلاع کے سی ای اوز صحت 24 گھنٹے کے اند اندر ہر صورت سی ای اوز سکولز ایجوکیشن کے ساتھ مل کر ڈی سی ملاقات کرنے کی ہدایت کی تاکہ ایچ پی وی مہمکی کامیابی میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔ انہوں نے والدیں علما اور سول سوسائٹی سے بھی کہا کہبوہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور جھوٹے پراپیگنڈہ کا ہر گز شکار نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی بیٹی کل کی ماں ہے، آئندہ نسل کی بہتری کے لئے اس کا صحتمند ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے پسماندہ علاقوں میں ویکسین کی سپلائی کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نزدیک فی الحال سیلاب متاثرین کی بحالی سے ضروری کوئی ایجنڈا نہیں، ہم سب نے ملکر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے "صحت سب کے لئی" مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات