غزہ کی پٹی کے متاثرین کے لیے سعودی عرب کا 64 واں امدادی طیارہ پہنچ گیا

منگل 23 ستمبر 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) غزہ کے متاثرین کے لیے سعودی عرب کا 64 واں امدادی طیارہ آج مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ گیا۔العربیہ کے مطابق یہ طیارہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے سعودی وزارتِ دفاع اور قاہرہ میں سعودی سفارت خانے کے تعاون سے روانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

طیارہ اپنے ساتھ غذائی سامان کی ٹوکریاں لایا ہے، جنھیں بعد ازاں غزہ کی پٹی میں متاثرہ فلسطینی عوام تک پہنچایا جائے گا۔یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان مرکز کے توسط سے برادر فلسطینی عوام کی مدد کے لیے فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ غزہ کے عوام کو شدید بھوک اور مشکل ترین معاشی حالات کے باعث درپیش کٹھن صورت حال میں کمی لائی جا سکے۔