چین ، ہانگ کانگ میں سمندری طوفان "راگاسا" کے باعث سکولز اور کاروبار بند، سینکڑوں پروازیں معطل

منگل 23 ستمبر 2025 09:10

بیجنگ 23ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) چین کے شہر ہانگ کانگ میں دنیا کے اس سال کے سب سے طاقتور سمندری طوفان "راگاسا" کی آمد کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جن میں تمام اسکولوں اور متعدد کاروباری مراکز کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ تقریباً 700 پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق ہانگ کانگ آبزرویٹری کے مطابق طوفان کی شدت 220 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور یہ جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں کے ساتھ 4 سے 5 میٹر بلند سمندری لہروں کا خدشہ ہے اور ساحلی علاقوں میں پانی کی سطح دو میٹر تک بلند ہونے کا امکان ہے۔ مقامی انتظامیہ نے نچلے علاقوں میں رہنے والوں کو ریت کی بوریاں تقسیم کی ہیں جبکہ شہریوں نے روزمرہ ضروریات کی اشیاء کا ذخیرہ شروع کر دیا ہے، جس کے باعث سبزیوں کی قیمتیں تین گنا ہو گئی ہیں اور دودھ و گوشت بازاروں سے غائب ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :