کئی مغربی ممالک نے مغربی کنارے میں غزہ کے مریضوں کے علاج میں مدد کی پیشکش کر دی

منگل 23 ستمبر 2025 13:24

مغربی کنارہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)درجنوں مغربی ممالک نے پیر کے روز غزہ اور اسرائیل کے زیرِ قبضہ مغربی کنارے کے درمیان طبی راہداری دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور مغربی کنارے میں غزہ کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے مالی امداد اور طبی عملہ یا سامان فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

مذکورہ ممالک نے کینیڈا کے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ ہم اسرائیل سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کو جانے والی طبی راہداری بحال کرے تاکہ غزہ سے طبی انخلا دوبارہ شروع ہو سکے اور مریضوں کو وہ علاج مل سکے جس کی انہیں فلسطینی سرزمین پر فوری ضرورت ہے۔

آسٹریا، بیلجیئم، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، یورپی یونین اور پولینڈ اس بیان کے دو درجن دستخط کنندگان میں شامل ہیں۔ امریکہ کو دستخط کنندہ کے طور پر درج نہیں کیا گیا تھا۔