سعودی عرب، کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو القدیہ ہائی سپیڈ ریل پروجیکٹ میں شرکت کی دعوت

منگل 23 ستمبر 2025 13:18

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)ریاض شہر کے رائل کمیشن نے نیشنل سینٹر فار پرائیویٹائزیشن اور القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کے ساتھ شراکت میں ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے ذریعے القدیہ ہائی سپیڈ ریل پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے نفاذ کے لیے مقابلہ کرنے کی خواہش رکھنے والی کمپنیوں اور اداروں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کے آغاز کا اعلان کردیا۔

اس منصوبے کا مقصد شاہ سلمان بین الاقوامی ایئرپورٹ، کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ اور القدیہ شہر کو 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز رفتار ریل ٹریک کے ذریعے 30 منٹ کے اندر جوڑنا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رائل کمیشن برائے ریاض شہر نے خصوصی کمپنیوں اور دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو اپنی رجسٹریشن کی درخواستیں 12 اکتوبر تک جمع کر کے منصوبے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ ریاض کے نقل و حمل کے نظام کے ایک اہم جز کی نمائندگی کرے گا اور ریاض میں حال ہی میں شروع کیے گئے عوامی نقل و حمل کے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ ایک مربوط شہری نقل و حرکت کا تجربہ فراہم کرنے میں تعاون کرے گا۔ یہ منصوبہ شاہی کمیشن برائے ریاض سٹی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ منصوبہ نیشنل سینٹر فار پرائیویٹائزیشن اور القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر نقل و حمل کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں نجی شعبے کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ یہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق شہر کے رہائشیوں اور زائرین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور پائیدار شہری ترقی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :