امریکی سیاستدان کو کرپشن کیس میں 3 سال قید کی سزا

گلین کاساڈا کو 3 سال قید کی سزا ، تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے،غیرملکی میڈیا

بدھ 24 ستمبر 2025 15:20

امریکی سیاستدان کو کرپشن کیس میں 3 سال قید کی سزا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)امریکی سیاستدان کو کرپشن کیس میں 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر 66 سالہ گلین کاساڈا کو فراڈ کرنے کے لیے فرضی نام کے استعمال اور منی لانڈرنگ کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گلین کاساڈا کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، ان کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گلین کاساڈا کے سابق چیف آف اسٹاف 38 سالہ کیڈ کوتھرین کو گزشتہ ہفتے اسی الزام میں 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔گلین کاساڈا کو 30 ہزار جبکہ کیڈ کوتھرین کو 25 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دونوں افراد نے اپنے اخیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد کے لیے ٹیکس دہندگان کو دھوکا دیا۔

متعلقہ عنوان :