چھتیس گڑھ:بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو قبائلی سردار ہلاک

ْدونوں سردار وں کے قتل کے بعد اب سی پی آئی ایم کی مرکزی کمیٹی کے ارکان کی تعداد 10ہو گئی

منگل 23 ستمبر 2025 13:12

نارائن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے دو قبائلی سرداروں کو ہلاک کر دیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے تلاشی کی کارروائی کے دوران مہاراشٹرا سے ملحقہ ضلع نارائن پور کے علاقے ابھوجماد کے جنگلات میں 63سالہ کٹا رام چندر ریڈی اور67سالہ کداری ستیہ نارائن ریڈی و تلاشی کی کارروائی کے دوران گولی مار کرقتل کردیا۔

دونوں سردار کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامائوسٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن تھے۔دونوں سردار وں کے قتل کے بعد اب سی پی آئی ایم کی مرکزی کمیٹی کے ارکان کی تعداد 10ہو گئی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامائوسٹ طویل عرصے سے بھارتی تسلط سے آزادی اور دلتوں اور دیگر قبائلیوں سے رواناانصافیوں کے خاتمے کیلئے جدوجہدکررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :