چین کا نوجوانوں کیلئے کے ویزا متعارف کرانے کا اعلان

اہل امیدوار کو داخلے، قیام اور بار بار آنے جانے کی سہولت آسانی سے ملے گی،رپورٹ

منگل 23 ستمبر 2025 15:47

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)چین نے نوجوان ماہرین کے لیے کے ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کے لیے کے ویزا متعارف کرایا ہے۔ جو یکم اکتوبر سے نافذ ہو گا۔

(جاری ہے)

جس کے تحت اہل امیدوار کو داخلے، قیام اور بار بار آنے جانے کی سہولت آسانی سے ملے گی۔چینی کے ویزا ہولڈرز تعلیم، ثقافت، سائنس و ٹیکنالوجی اور کارباری تحقیق میں بھی حصہ لے سکیں گے۔ جبکہ اس کے لیے کسی ملکی آجر یا ادارے کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔حکام کے مطابق یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :