مونٹانا اسٹیٹ یونیورسٹی کا امریکہ میں مکمل فنڈڈ سکالرشپ 2026 کا اعلان

منگل 23 ستمبر 2025 16:39

نگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)امریکہ کے معروف تعلیمی ادارہ مونٹانا اسٹیٹ یونیورسٹی نے سال 2026 کے لئے بین الاقوامی طلبا کے لئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سکالرشپ دنیا بھر کے تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لئے کھلی ہے جو ماسٹرز ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔سکالرشپ کے تحت منتخب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس کی چھوٹ دی جائے گی، سالانہ 30,000 امریکی ڈالر کا وظیفہ اور صحت کی انشورنس بھی فراہم کی جائے گی۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ تمام اہل امیدواروں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد درخواست دیں۔

متعلقہ عنوان :