صدرآصف علی زرداری کا سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 23 ستمبر 2025 15:14

صدرآصف علی زرداری کا سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ شیخ عبدالعزیزبن عبداللہ آل الشیخ کی دینی خدمات اور علمی رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ، خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔\932