چیئرمین نیو کراچی ٹائون کا حنفیہ فیملی پارک کا افتتاح

منگل 23 ستمبر 2025 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف نے یوسی 9میں حنفیہ فیملی پارک کا تزین آرائش کے بعد افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیو کراچی ٹائون نے کہاکہ ٹائون کے سیکٹر 11-ایف میں جدید سہولیات سے آراستہ حنفیہ پارک میں شہریوں کے لیے ہریالی اور گھاس کی نئی بہار، بچوں کے لیے جھولے اور تفریحی سامان جبکہ نوجوانوں اور بزرگوں کے لیے ورزش کی مشینیں نصب کی گئی ہیں تاکہ عوام کو صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹائون کے دیگر پارکوں اور عوامی مقامات کی بحالی کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔اس موقع پریوسی 9کے چیئرمین عباس شیخ،یوسی وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی،یوسی کمیٹی کے اراکین،وارڈ کونسلر،متعلقہ ٹائون افسران و دیگربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :