عصمت دری کے مقدمہ میں مجرم کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

منگل 23 ستمبر 2025 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ملتان کی سیشن عدالت نے زیادتی کے مقدمے میں مجرم کوعمر قید اورتین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر عصمت دری کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد اسماعیل عرف کالو کو عمر قید اورتین لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکا حکم دیا۔

مجرم نے سال 2022 ءمیں تھانہ الپہ کی حدود میں دو خواتین کے ساتھ جبری زیادتی کی تھی۔پولیس تھانہ الپہ نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے اورملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔جس پر عدالت کی جانب سے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔