اطالوی اداکارہ کلاؤڈیا کاردینالے 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بدھ 24 ستمبر 2025 09:30

پیر س (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) مشہور اطالوی فلمی اداکارہ کلاؤڈیا کاردینالے 87 برس کی عمر میں فرانس کے شہر نیومور میں اپنے بچوں کے درمیان دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ تاس کے مطابق وہ گزشتہ کئی سالوں سے نیومور میں مقیم تھیں۔کلاؤڈیا کاردینالے کا شمار یورپی سنیما کی عظیم ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ 1938 میں تیونس میں سسلی نژاد خاندان میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے فرانس میں بھی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا اور معروف فرانسیسی اداکاروں آلان دیلون اور ژاں۔پال بیلمونڈو کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلقات اور دیرینہ دوستی برقرار رکھی۔ اگرچہ ان کے کیریئر کا ایک "امریکی دور" بھی تھا، لیکن وہ ہمیشہ خود کو ایک "یورپی اداکارہ" ہی تصور کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :