کاشتکار سفید مکھی کے تدارک کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،محکمہ زراعت

بدھ 24 ستمبر 2025 13:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) کپاس کے کاشتکاروں کوآگاہ کیا گیا ہے کہ سفید مکھی کے تدارک کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکار کپاس کے ایسے پتے جن پر سفید مکھی کا حملہ شدید ہو تو انہیں توڑ کر پانی میں ڈبودیں نیز بالغ اور بچے ہمہ وقت فصل پر موجودہوں تو سپرے کیلئے ایسی زہر کا انتخاب کریں جو ان دونوں کے خلاف مؤثر ہو۔

انہوں نے کہاکہ ایک ہی زہر کا باربار سپرے نہ کیاجائے اور کاشتکار سفید مکھی کے خلاف مؤثر کنٹرول کیلئے ہالوکون نوزل سے سپرے کریں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اورسفید مکھی کے حملہ کی صورت میں معاشی نقصان کی حد5 بالغ یا بچے فی پتہ یا دونوں ملا کر5 فی پتہ ہوں تو محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا سپرے کریں۔