مانسہرہ ، سم الہٰی میں ڈینگی سے بچائوکے لئے سپرے مہم جاری

بدھ 24 ستمبر 2025 13:55

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) مانسہرہ کے علاقہ سم الہٰی میں ڈینگی سے بچائوکے لئے سپرے مہم جاری ہے تاکہ عوام کو ڈینگی پھیلانے والے مچھروں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ٹی ایم اے بفہ پکھل کے حکام نے بدھ کو بیان میں بتایا کہ ڈینگی خطرناک بیماری ہے جس سے بچائو صرف احتیاط اور بروقت اقدامات سے ہی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے نے عوام کے تحفظ کےلئے مختلف علاقوں میں سپرے مہم شروع کر رکھی ہے جس سے مچھروں کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

ٹی ایم اے حکام نے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے، کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی کے خلاف مہم کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، شہری اس حوالہ سے اقدامات کر کے ڈینگی مہم کا حصہ بنیں اور ڈینگی کا ہر جگہ سے خاتمہ کریں۔

متعلقہ عنوان :