کراچی: شاہ فیصل کالونی میں کلینک پر ڈکیتی، ڈاکو موبائل فونز اور جیولری لے اڑے

بدھ 24 ستمبر 2025 14:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں کلینک میں ڈکیتی کے دوران اسٹاف سے موبائل فون اور جیولری چھین لی گئی۔پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے کلینک کے اسٹاف سے رقم اور مریضوں سے موبائل فون چھینے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے کلینک میں موجود خاتون سے انگوٹھی بھی چھینی اور کیش کائونٹر پر کھڑے اسٹاف پر تشدد بھی کیا، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔پولیس نے کلینک پر ہونے و الی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔