اوپن مارکیٹ میں چکن گوشت کی قیمت مزید کم ہو گئی

بدھ 24 ستمبر 2025 21:59

اوپن مارکیٹ میں چکن گوشت کی قیمت مزید کم ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) اوپن مارکیٹ میں چکن گوشت کی مانگ میں کمی اور سپلائی میں اضافہ کے باعث قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔آج برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 14 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 490 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دیگر ریٹس کے مطابق زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 324 روپے فی کلو، پرچون ریٹ 338 روپے فی کلو جبکہ فارم ریٹ 310 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈے آج بھی 305 روپے فی درجن پر فروخت ہو رہے ہیں۔سیلرز کے مطابق ستمبر اور اکتوبر کے شادی سیزن کے پیش نظر فارمرز نے بڑے پیمانے پر چوزہ ڈالا تھا، تاہم چکن گوشت کی طلب توقع سے کم رہی۔ اس وجہ سے سپلائی زیادہ اور قیمتیں مسلسل نیچے آ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :