پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، 100انڈیکس میں 823پوائنٹس کااضافہ

بدھ 24 ستمبر 2025 13:03

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کارحجان، 100انڈیکس میں 823پوائنٹس کااضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومسلسل دوسرے روزبھی تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس میں 823پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔کاروبارکے آغازپرمارکیٹ میں تیزی کارحجان غالب رہا اوردن بارہ بجے تک کے ایس ای 100انڈیکس 823.67پوائنٹس کے اضافہ کے بعد158768.29پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر469کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،266کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،189کی قیمتوں میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کے ایس ای 30انڈیکس 251.50پوائنٹ اضافے کے بعد48403.66پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1405.15پوائنٹ اضافے کے بعد235,812.15 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 10.23ارب روپے کے سودے طے پائے۔