پاکستان میں برائلرگوشت کی قیمت میں کمی، صارفین پریشان

منگل 23 ستمبر 2025 22:08

پاکستان میں برائلرگوشت کی قیمت میں کمی، صارفین پریشان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء)پاکستان میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کی کمی آئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 504 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم مارکیٹ میں صافی گوشت کی قیمت 560 روپے فی کلو تک پہنچنے سے صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ہول سیل قیمت 334 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 348 روپے فی کلو مقرر ہوئی ہے۔فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 305 روپے فی درجن پر برقرار ہیں۔ مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 30 روپے میں دستیاب ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے ایک ہی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔