سوات اورگردونواح میں 4.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

بدھ 24 ستمبر 2025 19:25

سوات اورگردونواح میں 4.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں ..
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) خیبر پختون خوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں 4.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیمامرکزکے مطابق سوات اور گردونواح 4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 152 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ اوردرود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :