سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر دولت کی نمود ونمائش، معروف شخصیت کا لائسنس معطل

جمعرات 25 ستمبر 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فارمیڈیا ریگولیشن نے سوشل میڈیا کی ایک معروف شخصیت کو غلط معلومات پھیلانے اور دولت کی نمود ونمائش کرنے پر طلب کرکے سوشل میڈیا لائسنس معطل کردیا ہے۔عاجل نیوز کے مطابق خود کو معروف ’بزنس مین‘ قرار دیتے ہوئے دولت کی نمود و نمائش کی گئی جس پر اس کے خلاف تحقیقاتی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا کے حوالے سے ضوابط جاری کیے گئے ہیں جن پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

مقررہ ضوابط کے مطابق کنٹنٹ میں غلط زبان کا استعمال اور دولت و گاڑیوں کی بلا وجہ نمود و نمائش کرنا خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جو نہ صرف ذوق العام اور معاشرتی اخلاقیات کے بھی منافی ہے۔میڈیا اتھارٹی کی جانب سے زور دیا گیا کہ بچوں اور گھریلو ملازمین کی تصویر لینا اور انہیں اپنے کنٹینٹ میں کسی بھی زاویے سے شامل کرنا منع ہے جو میڈیا کی اخلاقی ذمہ داریوں سے متصادم تصور کی جاتی ہے۔ضوابط میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی مواد میں ’فیملی پرائیوسی‘ یا باہمی اختلافات کو ظاہر کرنا بھی براہ راست خلاف ورزی ہے۔