اسرائیل نے فرانس کا قونصل خانہ بند کیا تو یہ اس کی بڑی غلطی ہو گی، فرانسیسی صدرکا انتباہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 12:25

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) فرانس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر اسرائیل کی جانب سے یروشلم میں فرانس کا قونصل خانہ بند کردینے سے متعلق عندیہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے فرانس کا قونصل خانہ بند کیا تو یہ اس کی بڑی غلطی ہو گی۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کےموقع پر ریڈیو فرانس کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ اسرائیل اس حد تک جائے گا اور اگر اس نے ایسا کیا تو یہ اس کی بڑی غلطی ہوگی۔ واضح رہے کہ فرانس کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔