فارمرز بھیڑ بکریوں کی انتڑیوں کے زہر کی ویکسی نیشن اکتوبر میں مکمل کرلیں،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سمبڑیال

جمعرات 25 ستمبر 2025 12:51

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ فارمرز بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کے زہر کی ویکسی نیشن اکتوبر میں مکمل کرلیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو فارمرز کے نام اپنے ایک پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ فارمرز بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کے زہر کی ویکسی نیشن اکتوبر میں ہر صورت مکمل کرلیں، یہ ویکسین ستمبر اور اکتوبر میں کی جاتی ہے، انتڑیوں کا زہر ایک خطرناک بیماری ہے جس سے جانور کی جان بھی جاسکتی ہے یا وہ بے حد کمزور ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ گوشت حاصل کرنے کےلئے جانوروں کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہوتا ہے ،جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کےلئے بروقت ویکسین لگانی چاہیے ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ بھیڑ بکریوں کو زیادہ تر بیماریاں سردی میں ہی حملہ کرتی ہیں اور اس موسم میں جانوروں کو خشک اور گرم جگہ مہیا کریں ۔ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ بھیڑ بکریاں پالنے سے فارمر نہ صرف گوشت کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں بلکہ زیادہ منافع بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :