شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر

یہ فیصلہ سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد کیا گیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:55

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر ہوگئے ہیں۔حرمین شریفین کی اپ ڈیٹس شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیچ انسائیڈ دی حرمین کی جانب سے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ شاہی عدالت نے سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور علما کی سینئر کونسل کے سربراہ کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پیچ کے مطابق شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور علما کی سینئر کونسل کے سربراہ مقرر ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ 23ستمبر 2025کو سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد کیا گیا۔شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید 1949میں البوکریہ میں پیدا ہوئے۔ 1984 سے کعبہ کے امام کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کی امامت کر چکے ہیں۔