فیصل آباد ،کاشتکاروں کو کینولا و سرسوں کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کینولا و سرسوں کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد نے کہا ہے کہ انمول رایا جو کہ22.50 من فی ایکڑ پیداوار کا حامل ہے، خان پور رایا 37.64من فی ایکڑ،پنجاب کینولا 28.64 من فی ایکڑ پیداوا ر کا حامل ہے جنہیں اکتوبر کے آخر تک کاشت کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار28.11من فی ایکڑ پیداوار کے حامل فیصل کینولا کی کاشت اکتوبر تک مکمل کر لیں جبکہ 31.90من فی ایکڑ پیداوار کے حامل آرای کینولا آخر ستمبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح روحی سرسوں کی کاشت کا وقت 30 اکتوبر تک اور سپر کینولا اکتوبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سرسوں کی منظور شدہ اقسام فیصل آبا سمیت اٹک، راولپنڈی، جہلم، چکوال، بہاولنگر، رحیم یار خان اور مظفر گڑھ کے علاقوں میں بھی کاشت کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے توریا اے اور رایا انمول کی کاشت 30ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی تاخیر کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی پیداوار ملنے کا امکان زیادہ ہوتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ توریا اے کی قسم 90سے100دن میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :