تھانہ سٹی پتوکی کے علاقوں میں ڈاکو راج قائم شہری عدم تحفظ کا شکار

شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل سے محروم

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:41

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) تھانہ سٹی پتوکی کے علاقوں میں ڈاکو راج قائم شہری عدم تحفظ کا شکار، شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل سے محروم پولیس ڈاکوئوں،اشتہاریوں کو گرفتار نہ کرسکی شہریوں کی آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقوں میں روز بروز چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوکررہ گئے تھانہ سٹی پتوکی کے علاقے چوروں، ڈکیتوں، اشتہاریوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل ہوکر رہ گئے 4کس نامعلوم مسلح ڈاکووں نے UVASیونیورسٹی کے قریب چکنمبر34کے رہائشی محمکہ صحت میں ملازم عدنان علی کو لوٹ لیا ملزمان شہری سے 55ہزار روپے نقدی، اور 55ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ادھر انور کالونی میگہ روڈ سے شہری طارق کے گھر دیوایں پھلانگ کر نامعلوم چور داخل ہوئے اور چور گھر سے 15لاکھ روپے نقدی،،طلائی زیورات، اے ٹی ایم کارڈ، قومی شناختی کارڈ، پرمٹ پسٹل، دو موبائل فون چوری کرکے گھر کے مین دروازہ سے نکل کر لے گئے اور جاتے ہوئے ملزمان گھر کے دروازہ کو باہر سے لاک کرگئے ادھر دتیسری واردات میں انصاف سٹی پتوکی میں نامعلوم چور گھر کی دیواریں پھلانگ کر شہری صفدر شاہ کے گھر داخل ہوئے اور گھر سے موٹر سائیکل نمبری VRN.1380چوری کرکے لے گئے ادھر چوتھی واردات میں محلہ احمد نگر سے شہری عمر کے گھر کے باہر موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئیتھانہ سٹی پتوکی پولیس نے متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر الگ الگ مقدمات درج رکلئے تاحال پولیس چوروں، ڈاکووں، اشتہاریوں کو گرفتار نہ کرسکی شہری پتوکی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پریشان شہریوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی سرکل میں وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے محنتی ایماندار ٹیم کو تعینات کیا جائے اور شہریوں کے جانوں، مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔