عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،صوبائی وزیرپی ایچ ای سردارعبدالرحمن کھیتران

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) صوبائی وزیرپی ایچ ای سردارعبدالرحمن کھیتران کا رکنی آمد ،علاقے کا دورہ کیا اورعوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے صوبائی وزیر کا پْرتپاک استقبال کیا اور ان پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا مشن ہے اور بارکھان کے عوام کے مسائل ان کی اولین ترجیح ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے ہر سطح پر عملی جدوجہد جاری ہے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بارکھان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں عوام ان کے شانہ بشانہ ہیں اور وہ عوامی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے بارکھان میں تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بہتر ہوں گے جس کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :