سوات یونیورسٹی نے ایم اے،ایم ایس سی سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:54

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)یونیورسٹی آف سوات نے ایم ای/ایم ایس سی سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کااعلان کردیا ۔ نتائج کا اعلان مختلف مضامین بشمول انگلش، تاریخ، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامیات، پشتو، سیاسیات اور اردو کے لئے کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی متحرک قیادت میں یونیورسٹی اعلی تعلیمی معیار اور امتحانی شفافیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ان کی وژنری رہنمائی یونیورسٹی کی علمی ساکھ اور ادارہ جاتی ترقی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

امتحانات کے نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات محمد امتیاز علی خان نے کیا، جنہوں نے غیر معمولی عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحانات کے بروقت اور شفاف انعقاد کو یقینی بنایا۔ ان کی موثر انتظامی صلاحیتوں سے یونیورسٹی کے امتحانی نظام پر طلبہ و والدین کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کنٹرولر امتحانات محمد امتیاز علی خان اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت اور خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :