ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا نجی تعلیمی ادارےکا دورہ، طلبا نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 10:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے نجی تعلیمی ادارے کا دورہ کیا اور نیشنل یونائیٹڈ ماڈل ملینیم روٹس اور اولمپیڈ ملینیئم روٹس کے افتتاحی اجلاس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

چار روزہ ایونٹ میں مقامی سکولوں اور کالجز کے سٹوڈنٹس شریک ہیں۔ اس موقع پر ادارے نے سماجی خدمت کو ادارہ جاتی ایجنڈے کے طور پر اجاگر کیا۔ طلبا نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے طلبا کےاپنی صلاحیتوں کو اعتماد کے ساتھ اجاگر کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :