سعودی عرب کے علاقے دراعیہ میں انٹرنیشنل ریسٹوریشن ویک ، نمائش میں 12 ممالک کے ادارے شرکت کریں گے

جمعہ 26 ستمبر 2025 10:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) سعودی عرب کا ہیریٹیج کمیشن یکم تا 5 اکتوبر کو دراعیہ کے جیکس ڈسٹرکٹ میں انٹرنیشنل ریسٹوریشن ویک (عالمی ہفتۂ بحالی) کے سلسلہ میں نمائش کا انعقاد کرے گا، جس میں تاریخی عمارتوں اور مقامات کے تحفظ کے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق یہ ایونٹ مملکت کے شہری ورثے کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لیے ہیرٹج کمیشن کی جاری کاوشوں کا تسلسل ہے۔ نمائش میں دنیا کے 12 ممالک سے مختلف ادارے اور کمپنیاں شرکت کریں گی۔