قطر سے درآمدی ایل این جی کارگوزکی تعدادکم کرکے 5 سال تک موخرکرنے کی تجویز زیر غور

جمعہ 26 ستمبر 2025 11:32

قطر سے درآمدی ایل این جی کارگوزکی تعدادکم کرکے 5 سال تک موخرکرنے کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)حکام پیٹرولیم ڈویژن نے بتایاہے کہ حکومت قطر سے درآمدی ایل این جی کارگوز کی تعداد کم کر کے باقی آئندہ 5سالوں تک موخر کرنے کی تجویزپرغورکررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا مصطفی محمود کی زیر صدارت ان کیمرہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قطر سے ایل این جی معاہدوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکام پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ قطر سے دو معاہدوں کے تحت سالانہ 108ایل این جی کارگوز درآمد کے معاہدے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایل این جی درآمد میں کمی سے متعلق قطر کو تحریری طور پردرخواست کی جائے گی،ملک میں ایل این جی کھپت بڑھانے کیلئے گھریلو صارفین کو ایل این جی دی جائے گی۔حکام پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ قطر سے دو معاہدوں کے تحت 108ایل جی کارگوز کے معاہدے ہیں ، سالانہ کتنے کارگوز موخر کرنے ہیں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایل این جی کھپت کم ہونے کی بڑی وجہ پاور سیکٹر کی طلب میں کمی بھی ہے، قائمہ کمیٹی کو گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر بھی بریفنگ دی گئی۔