
پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا، ٹرمپ شہبازخوشگوارملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی
جمعہ 26 ستمبر 2025 12:34

(جاری ہے)
وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وائٹ ہاس میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) ہلالِ جرات بھی موجود تھے۔
بیان کے مطابق ملاقات نہایت پرتپاک اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی جرت مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کی تعریف کی جس کی بدولت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور خطہ ایک بڑے بحران سے بچ گیا۔ وزیر اعظم نے مشرقِ وسطی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشوں با لخصوص رواں ہفتے نیویارک میں مسلم دنیا کے رہنماں کو غزہ و مغربی کنارے سمیت مشرق وسطی میں امن کی بحالی کیلئے جامع مشاورت کیلئے مدعو کرنے کو سراہا۔ وزیرِاعظم نے رواں سال کے اوائل میں پاکستان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے ٹیرف ارینجمنٹ پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان طویل مدت شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی پر تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔ وزیرِاعظم نے انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کو صدر ٹرمپ کی جانب سے ملنے والی کھلی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی و انٹیلی جنس تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ بیان کے مطابق وزیرِاعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرمجوشی کے ساتھ مناسب وقت پر پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ملاقات شروع ہونے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو عظیم رہنما قرار دیا۔امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شخصیت کے مالک ہیں، وزیر اعظم پاکستان بھی شاندار شخص ہیں۔واضح رہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ پہلا باضابطہ دو طرفہ رابطہ ہے، یہ ملاقات سابق وزیرِاعظم عمران خان کی جولائی 2019 میں ٹرمپ سے پہلی مدت کے 6 سال بعد ہوئی۔قبل ازیں، سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق اینڈریو ایئر بیس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیا، امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے وزیراعظم کا ایئربیس پر استقبال کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔
مزید اہم خبریں
-
بھارتی فضائیہ نے قدیم ترین لڑاکا طیارے مگ-21 کو الوداع کہہ دیا
-
ٹرمپ کی ترک صدر سے روسی تیل نہ خریدنے کی اپیل
-
لاہورہائیکورٹ کا نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کی جانب سے 6 صحافیوں کو نوٹسز پر حکم امتناع
-
ملالہ فنڈ کا غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان
-
پاورسیکٹر کے گردشی قرض کا حجم وفاقی ترقیاتی بجٹ سے بھی 66 فیصد زیادہ
-
پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا، ٹرمپ شہبازخوشگوارملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی
-
وائٹ ہاؤس میں شہباز شریف اور عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات
-
سپریم کورٹ نے سرکاری تحویل میں شراب کی واپسی کی درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں منی بس کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
-
پاکستان میں سالانہ 4 لاکھ ٹن برقی آلات کا کچرا پیدا ہوتا ہے ‘ رپورٹ
-
اسلام آباد ، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،5.5 شدت ریکارڈ
-
صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، مختلف ذرائع سے حاصل کرکے ڈارک ویب پرڈالا گیا، پی ٹی اے کی وضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.