فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،23153بجلی چوروں کو2 ارب49کروڑ59لاکھ روپے جرمانہ عائد

جمعہ 26 ستمبر 2025 12:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔فیسکو کے ترجمان سعید رضا نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید50بجلی چور پکڑے گئے جن کو78ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور31لاکھ سے زائدکا جرمانہ کیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل23153بجلی چور پکڑے گئے جن کو5 کروڑ36لاکھ69ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب49 کروڑ59لاکھ سے زائدکاجرمانہ کیاگیا ہے جبکہ ان بجلی چوروں سے ایک ارب 87کروڑ 75لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی،شنٹ سسٹم،میٹر کی باڈی میں سوراخ کرکے،میٹر کو سلو کرکے اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے۔

(جاری ہے)

بجلی چوری میں 21548گھریلو، 772کمرشل،712زرعی اور121انڈسٹریل کنکشنز ملوث پائے گئے۔ان میں سے 23121بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کےلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں جبکہ 21665کے خلاف بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج ہوگیاہے نیز 15449بجلی چور قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک5465بجلی چوروں کوایک کروڑ27 لاکھ62ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور61کروڑ23لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیاگیا۔

فیسکوسیکنڈسرکل سے4727بجلی چوروں کو1کروڑ 26لاکھ46ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور56کروڑ22لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوجھنگ سرکل سے کل2477بجلی چوروں کو61لاکھ36ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور20کروڑ57لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے3467بجلی چوروں کو84لاکھ78ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور42کروڑ70لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیاگیا۔

فیسکومیانوالی سے کل5528بجلی چوروں کو1کروڑ4لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور52کروڑ28لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل1489بجلی چوروں کو32لاکھ15ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 16کروڑ57لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیاگیا۔مذکورہ بجلی چوروں کے میٹر و دیگر فیسکو تنصیبات موقع سے اتار لی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پرفیسکوریجن میں بجلی چوری کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اوربلا امتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

دریں اثناچیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر نے کہا کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا نہایت ضروری ہے۔فیسکو ریجن سے آخری بجلی چورکے پکڑے جانے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی کیونکہ بجلی چورملک و قوم کے مجرم ہیں۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گردونواح میں بجلی چوری کی واردات پر گہری نظر رکھیں اور کسی قسم کی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع فیسکو کی ہیلپ لائن یا اپنے بل پر موجود دفاتر کے نمبر پر دیں تاکہ اس قومی جرم کا خاتمہ کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :