یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس مستونگ میں ورلڈ فارمیسی ڈے کے موقع پر تقریب

جمعہ 26 ستمبر 2025 12:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس مستونگ کے ڈائریکٹر محمد اقبال ترین نے کہا ہے کہ فارمیسی کا پیشہ انسانیت کی خدمت کا ذریعہ ہے ، وہ جمعہ کو سب کیمپس مستونگ، یونیورسٹی آف بلوچستان میں ورلڈ فارمیسی ڈے کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں شعبہ فارمیسی کے چیئرمین ڈاکٹر رحمان گل، تمام فیکلٹی ممبران، اور شعبہ فارمیسی کے تمام طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر طلبہ نے مختلف ماڈلز تیار کر کے پیش کیے جن کا مقصد فارمیسی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا تھا۔ماڈلز کی ججمنٹ مستونگ سول ہسپتال کے چیف فارماسسٹ، عبد الستار نے کی۔ شعبہ فارمیسی کے چیئرمین ڈاکٹر رحمان گل نے اپنے خطاب میں فارمیسی کے شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ترغیب دی۔

متعلقہ عنوان :