ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان لوئر کی کھلی کچہری ، عوامی شکایات پر حل کے احکامات

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان لوئر عدیل حسین شاہ کی زیر صدارت ٹی ایم اے کے مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں جنہیں بغور سنا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعدد مسائل موقع پر ہی حل کر دیے جبکہ بعض شکایات کو مزید کارروائی کے لئے متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا گیا۔