
امارات میں اے آئی کے ذریعے مشہور شخصیات کی تصویر کشی کرنا غیر قانونی قرار
یو اے ای میں اے آئی کے حوالے سے اگلے ماہ سے نیا اشتہاری لائسنس سسٹم بھی نافذ ہوگا ،رپورٹ
جمعہ 26 ستمبر 2025 14:30

(جاری ہے)
اماراتی ضوابط کے مطابق مشہور شخصیات یا قومی علامتوں کی حکومت کی اجازت کے بغیر آرٹیفیشل انٹیلجنس پر مبنی ٹولز سے تصویر کشی کرنا میڈیا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اس کے علاوہ نفرت انگیزی، جھوٹا پروپیگنڈا، کردار کشی اور سماجی اقدار پر حملہ ناقابلِ قبول ہے۔ ایسے منفی اقدامات پر میڈیا قوانین کے تحت بھاری جرمانے اور انتظامی سزائیں دی جائیں گی۔حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا ریگولیشن مزید سخت کیے ہیں تاکہ عوام کو جعلی خبروں اور نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھا جا سکے۔دنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے بڑھتے ہوئے استعمال پر گہری تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔ متعدد عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے شکایت کی ہے کہ ان کی آوازوں اور چہروں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے جعل سازی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔یو اے ای میں اگلے ماہ سے نیا اشتہاری لائسنس سسٹم بھی نافذ ہوگا جس کے تحت اب تک 75 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1800 سے زائد افراد کو اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔میڈیا کونسل نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا اکانٹ کے خلاف کارروائی بھی شروع کی ہے جس نے بغیر منظوری طبی دعوں پر مبنی اشتہار شائع کیا تھا جسے گمراہ کن اور غیر معیاری قرار دیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کی طرف سے مختلف پابندیاں دوبارہ عائد، ایران نے سخت ردعمل کی وارننگ دے دی
-
اماراتی عدالت کا بنا اجازت کے گاڑی چلانے والے غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم
-
غزہ میں جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد طے پانے والا ہے‘ٹرمپ کا دعوی
-
اقوامِ متحدہ کی 80 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ کے تقرر کے مطالبات میں اضافہ
-
ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نے وائٹ ہائوس سے ملبوسات کا برانڈ متعارف کروا دیا
-
سلامتی کونسل نے ایران پرجوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اورروس کی قرارداد مسترد کردی، پاکستان کا اظہارافسوس
-
خالصتان ریفرنڈم کا اعلان، سکھ رہنمائوں نے بھارت کو للکاردیا
-
سلامتی کونسل میں ایران پرپابندیاں دوبارہ لاگو ، چین اورروس کی قرارداد ناکام
-
عقیدتِ رسول جرم بن گیا، آئی لو محمد ﷺ کہنے پر مسلمانوں پر پولیس کا تشدد
-
نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہراحتجاج
-
غزہ میں موبائل فونزکنٹرول کرکے یرغمالیوں کو میرا پیغام سنوایا گیا، نیتن یاہو کا دعوی
-
گرفتاری سے بچنے کیلئے نیتن یاہو طویل فضائی سفرکرنے پرمجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.